ایک نیوز نیوز :حکومت نے روس سے سستے تیل کی خریداری کے حوالے سےایک بار پھر یوٹرن لے لیا ،وفاقی وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان روس سے سستا تیل نہیں خرید رہا ۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے امریکی ٹی وی چینل سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان روس سے سستا تیل نہیں خرید رہا ۔
واضح رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکا کے ایک ہفتے کے سرکاری دورے پر نیویارک میں موجود ہیں ۔دفتر خارجہ حکام کے مطابق بلاول بھٹو 15 دسمبر کو جی77، چین کی وزارتی کانفرنس میں شرکت کریں گے جبکہ بلاول بھٹو زرداری کی اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات ہو گی۔
حکومت روس سے سستا تیل نہیں خرید رہی ، بلاول بھٹو کا اعلان
Dec 15, 2022 | 22:07 PM