کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر انجینئرنگ کا طالبعلم قتل 

کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر انجینئرنگ کا طالبعلم قتل 
کیپشن: کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر انجینئرنگ کا طالبعلم قتل 

ایک نیوز نیوز :کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے این ای ڈی یونیورسٹی کا طالبعلم جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق 21 سالہ بلال این ای ڈی یونیورسٹی میں انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے تھرڈ ایئر کا طالبعلم تھا، بلال اپنے دوستوں کے ساتھ ہوٹل پر بیٹھا ہوا تھا کہ دو ڈاکوؤں نے بلال سے موبائل چھیننے کی کوشش کی بلال نے مزاحمت شروع کرتے ہوئے کرسی اٹھا کر ڈاکو کے سرمیں دے ماری جس پر ڈاکوؤں نے بلال پر فائرنگ کردی۔پولیس نے بتایا کہ بلال کو سینے اور ٹانگ پر گولیاں لگیں۔