ایک نیوز نیوز : لاہور خودکش حملے میں 36افراد کی ہلاکت میں ملوث دہشت گرد سی ٹی ڈی نے گرفتار کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، راولپنڈی سے انتہائی مطلوب مبینہ دہشت گردکو گرفتار کر لیا،ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ دہشت گرد اکمل سے سی ٹی ڈی نے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔ گرفتار دہشت گرد سے بارودی مواد ، چار ڈیٹونیٹر اور سیفٹی فیوز برآمد کر لیے گئے ، ابتدائی تفشیش میں مبینہ دہشت گرد کے راولپنڈی میں خودکش حملے میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔
واضح رہے کہ راولپنڈی سول لائن میں دو ہزار نو میں خودکش حملہ ہوا تھا حملے کے دوران چھتیس افراد شہید ہوئے تھے، مبینہ دہشت گرد کے دو ساتھی فوجی عدالت سے سزا کے بعد ابتک جیل میں ہیں ،گرفتار دہشت گرد کے خلاف سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔