تحریک انصاف کااستعفوں کی منظوری کیلئے اسپیکرقومی اسمبلی کو خط 

Dec 15, 2022 | 17:32 PM

ایک نیوز نیوز :تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کے معاملے پر تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے  اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا۔ 
تفصیلات کےمطابق شاہ محمود قریشی نے اسپیکر کولکھے گئے خط میں مطالبہ کیا کہ تحریک انصاف کے ارکان  قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے جائیں ،استعفوں کی منظوری کیلئے تاخیر نہ کی جائے ،خط کے متن میں مزید کہا گیا کہ فلور آف دی ہاوس دوبارہ استعفوں کی تصدیق کے لیے حاضر ہونے کے لیے تیار ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے اسپیکر کے نام خط میں لکھا کہ ہمارے تمام ارکان اپنی سیٹیں چھوڑ چکے، ابھی تک منظوری نہیں دی گئی، حکومتی ایما پر خلاف آئین صرف چند نشستوں سے متعلق فیصلہ کیا گیا، حکومت نے کل سپریم کورٹ میں غلط بیانی کی، اپریل کے بعد ہمیں کوئی تنخواہ نہیں ملی، اسمبلی میں کچھ استعفے مان لیے گئے کچھ نہیں مانےگئے، اسمبلیوں کی تحلیل کا دن 17 اور 23 دسمبر بھی ہوسکتا ہے۔


بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری نے کہا کہ شریف خاندان کی مختلف مقدمات میں ضمانت و بریت خلاف تحریک انصاف نے آرٹیکل 184 کے تحت سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سپریم کورٹ نے ایک سوموٹو نوٹس لیا ہوا ہے اس میں ہم فریق بنیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا موقف ہے مریم نواز، شہباز شریف، حمزہ شہباز کے کرپشن کیسز سپریم کورٹ میں کھولے جائیں، جس طرح ان کی اپیلیں فائل ہوئیں اور ان پر فیصلے ہوئے سپریم کورٹ ان پر نظرثانی کرے، شریف خاندان نے پاکستان پر اتنے بڑے ڈاکے ڈالے ہیں اس طرح سے اگر وہ سارا پیسہ لے کر برطانیہ چلے جائیں گے تو یہاں کے 20 کروڑ عوام کی جو حق تلفی ہوئی اس کا مداوا کون کرے گا؟

مزیدخبریں