راولپنڈی: ہم زلف لڑ پڑے، چھریوں کے وار سے ایک جاں بحق

راولپنڈی: ہم زلف لڑ پڑے، چھریوں کے وار سے ایک جاں بحق

ایک نیوز نیوز:  راولپنڈی میں تھانہ سول لائنز کے علاقہ مریڑ چوک میں ہم زلف آپس میں لڑ پڑے جس میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق سول لائنز کے علاقہ مریڑ چوک میں ہم زلف کا آپس میں جھگڑا ہوا جس میں چھری کے وار سے عنصر عباس جاںبحق اور اسکا ساتھی اسحاق شدید زخمی ہوا ہے۔  

لاش اور زخمی کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ہے۔ واردات کے بعد ملزم محسن موقع سے فرار ہو گیا۔مقتول کے اپنے ہم زلف ملزم سے تین دن قبل سسرال کے گھر بھی جھگڑا ہوا تھا۔