ایک نیوز نیوز: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیصل آباد کی کارروائی کرتے ہوئے موبائل فون تبدیل کر کے بینکنگ ایپلیکیشن کے ذریعے پیسے ٹرانسفر کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے بینک صارفین کے موبائل فون تبدیل کر کے بینکنگ ایپلیکیشن کے ذریعے پیسے ٹرانسفر کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار ملزمان کی شناخت محمدمبین، اور محمد عثمان کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزم محمد مبین نجی بینک میں بطور منیجر کام کر رہا تھا۔ملزمان جعل سازی کرتے ہوئے 38 لاکھ روپے سے زائد کا فراڈ کر چکے تھے۔ ملزمان کو ٹوبہ ٹیکسنگ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ملزمان کے قبضے 1,698,500روپے، 2 موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیاہے۔