وزیراعلی پنجاب کا بڑااقدام ،تونسہ کو ضلع کا درجہ دینے کی حتمی منظوری دیدی

Dec 15, 2022 | 16:33 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے جنوبی پنجاب کے حوالے سے بڑااقدام اٹھا تے ہوئے تونسہ کو ضلع کا درجہ دینے کی حتمی منظوری دیدی،ڈی جی خان کے ارکان اسمبلی کے مطالبے پر تونسہ کو ضلع کا درجہ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے ڈیرہ غازی خان کے ارکان اسمبلی کی ملاقات ہوئی،ملاقات کرنیوالوں میں خواجہ شیرازمحمود،محمد خان لغاری،سیف الدین کھوسہ، سردار محمد محی الدین کھوسہ،جاوید اختر لنڈ، مخدوم رضا،علی رضادریشک،رائے ظہور شامل تھے ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب محمد خا ن بھٹی بھی اس موقع پرموجود تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ میں نے 2005 میں تونسہ کو ضلع کا درجہ دینے کا اعلان کیا تھا،اللہ تعالیٰ کا شکر ہے ، تونسہ کو ضلع کا درجہ دینے کی حتمی منظوری میں نے دی،چند ماہ کے قلیل عرصہ میں تونسہ پانچواں نیا ضلع ہے ،قبل ازیں مری، وزیر آباد، تلہ گنگ اور کوٹ ادو کو ضلع کا درجہ دیا جا چکا ہے ،ضلع بننے سے تونسہ کے انتظامی امور میں بہتری آئے گی، تعلیم،صحت اوردیگر سہولتوں میں اضافہ ہوگا۔  فیصلہ ارکان اسمبلی اور عوام کی سہولت کو مد نظر رکھ کر کیاہے۔ اراکین اسمبلی کا تونسہ کو ضلع کا درجہ دینے پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے اظہار تشکر،اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ آپ کا یہ فیصلہ تونسہ کے عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ تونسہ شریف کے ضلع بننے سے علاقے کے عوام کی محرومیاں دور ہوں گی۔

مزیدخبریں