بھارت آزادی اظہار رائے کی خلاف ورزی بند کرے، ویڈلی سیریز کے نمائندوں کی پریس کانفرنس 

بھارت آزادی اظہار رائے کی خلاف ورزی بند کرے، ویڈلی سیریز کے نمائندوں کی پریس کانفرنس 
کیپشن: India must stop violating freedom of expression, press conference of representatives of the Wadley series(file photo)

ایک نیوز نیوز: اسلام آباد میں Vidly.Tv کے نمائندوں کی پریس کانفرنس ہوئی۔ جس میں انہوں نے بھارت کی جانب سے آزادی اظہار رائے کی خلاف ورزی کرنے پر ردعمل دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ویڈلی ڈاٹ ٹی وی کے سینئر پراڈکٹ مینیجر اظہار خان کا کہنا تھا کہ ہمارا او ٹی ٹی پلیٹ فارم کو انڈیا میں بین کیا گیا ہے۔ ہمارے ایک سیریز کی وجہ سے انڈیا نے ویڈلی پلیٹ فارم کو بین کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے ہر کسی کا حق ہے۔ دیکھنے والوں کو اس طرح سیریز سے محروم نہیں رکھنا چاہئے۔ اس فعل سے فلم انڈسٹری کو بہت نقصان پہنچ سکتا ہے

انہوں نے بتایا کہ سیریز کی ابھی تک 3 قسطیں نشر ہوچکی ہیں۔ ہم مختلف ٹاپک پر ویب سیریز بناتے ہیں۔ بھارتی حکومت کی جانب سے ویب سیریز کو بین کرنا قابل مذمت ہے۔

ویب سیریز کی لکھاری ساجی گل کا کہنا تھا کہ ہم نے اس فلم میں مختلف مذاہب کے ان لوگوں کو دکھایا ہے جن پر مظالم ہوئے ہیں۔یہ سارے واقعات تاریخ کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکھ، عیسائی اور مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو اس سیریز میں ہائی لائٹ کیا گیا۔ اس ویب سیریز کی آواز انڈیا سے اٹھ رہی ہے۔اقلیتوں کیساتھ جو واقعات ہوئے ہیں ان کی نشاندہی کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ویب سیریز کی کہانی بھارتی لکھاریوں کی لکھی ہوئی کتابوں سے لی گئی ہے۔ ہمارا مقصد ان مظالم کو ہائی لائٹ کرنا ہے۔ اس سیریز میں تھرلر اور ایکشن جیسے مواد کو شامل کیا ہے۔ پہلے ایپیسوڈ کو ابھی یوٹیوب پر 2 ملین سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ ہم اگر یہ سیریز نہ بناتے تو کوئی اور بنا لیتا۔