ایک نیوز نیوز: کبیروالا تھانہ سٹی کی حدود میں بستی سیداں میں نوجوان نے گھریلو جھگڑے سے دل برداشتہ ہوکر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔
رپورٹ کے مطابق بستی سیداں کے رہائشی نوجوان اکمل نے گھریلو جھگڑے پر دل برداشتہ ہوکر گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کی۔ اکمل نامی شخص رکشہ چلاتا تھا اہل محلہ کے مطابق گھر میں اکثر بیوی سے جھگڑا رہتا تھا۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال کبیروالا منتقل کر کے کاروائی شروع کردی
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-15/news-1671103551-2255.mp4