بھینس کالونی: کسان کی 8 بھینسیں چوری، پولیس کا مقدمہ درج کرنے سےانکار

بھینس کالونی: کسان کی 8 بھینسیں چوری، پولیس کا مقدمہ درج کرنے سےانکار

ایک نیوز نیوز:کراچی تھانہ سکھن کی حدود میں بھینس کالونی میں ملک ابرار نامی ڈیری کسان کی 8بھینس چوری ہو گئی ہیں۔ 
 رپورٹ کے مطابق ابرار نامی ڈیری کسان سے  30 تاریخ کو 8 بھینسیں چوری ہوئی تھی جس کی 8 دسمبر کو FIR نمبر 642/22 درج کی گئی تھی۔  
چوری کی فوٹیج  ایک نیوز نیوز کو وصول ہو گئی ہے۔ فوٹیج میں چوروں کو ڈیری فارم سے چوری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ مدعی ملک ابرار 6 دن سےسکھن تھانے کے چکر کاٹ رہا ہے لیکن انویسٹی گیشن پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کررہی ہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-15/news-1671102295-3989.mp4

مدعی کا کہنا ہے کہ میری 18 لاکھ روپیہ مالیت کی بھینسیں چوری ہوئی ہیں افسران بالا سے کاروائی کی درخواست ہے ۔ میری بھینسیں برآمد کروا کر  چوروں کو گرفتار کیا جائے۔ 

مدعی کا مزید کہنا ہے کہ بھینس کالونی میں بھینسوں کی چوری معمول بن چکی ہے ایس ایس پی ملیر نوٹس لیں ۔ گوالوں کے روپ میں چور اور ڈاکو بھینسیں کالونیوں کے باڑوں میں موجود ہیں آئی جی صاحب کراچی بھر کے گوالوں کی رجسٹریشن کا کام شروع کروائے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-15/news-1671102298-5774.mp4