'مرد' اور 'عورت' کی تعریف بدل گئی

'مرد' اور 'عورت' کی تعریف بدل گئی

ایک نیوز نیوز: کیمبرج ڈکشنری نے، ایسے افراد جو اپنی بائیولوجیکل سیکس کے علاوہ دوسری جنس میں شناخت کروانا چاہتے ہیں، کو شامل کرنے کےلئے ' مرد' اور ' عورت' کی تعریف تبدیل کر دی ہے۔

کے  غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  کیمبرج ڈکشنری میں مرد اورعورت کی پرانی تعریفوں کے ساتھ نئی تعریف کو شامل کر دیا ہے، لغت میں ' مرد' اور ' عورت' کی 'بالغ نر/مادہ' کی حیثیت سے تعریف شامل کی گئی ہے۔

دنیا میں سب سے زیادہ قابل اعتماد سمجھی جانے والی کیمبرج ڈکشنری نے نئی تعریف میں پیدائش کے وقت کی صنف کے باوجود جو شخص اپنی شناخت مرد کرواتا ہے اسے مرد، اورجواپنی شناخت عورت کرواتی ہے اسے عورت قرار دے دیا ہے۔

کیمبرج ڈکشنری میں ' مرد' کو ایسا بالغ قرار دیا گیا ہے جو نر کی طرح رہتا اور اپنی شناخت مرد کے طور پرکرواتا ہو، اسی طرح  ' عورت' کو ایسی بالغ قرار دیا گیا ہے جو مادہ کی طرح رہتی اور شناخت کرواتی ہو، چاہے پیدائش کے وقت ان کی صنف مختلف ہو۔

رپورٹس کے مطابق کیمبرج ڈکشنری میں ' مرد' اور ' عورت' کی نئی تعریف کا مقصد ٹرانسجینڈرز کی شناخت واضح کرنا ہے۔