ایک نیوز نیوز: بھارت کی ریاست بنگال میں بی جے پی لیڈر شبھیندو ادھیکاری کے کمبل تقسیم پروگرام میں بھگدڑ مچ گئی۔ بھگدڑ کی زد میں آکر تین غریب خواتین ہلاک ہوگئیں۔ پانچ دیگر افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق زخمیوں کو آسنسول ضلع کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تقریب کےمہمان خصوصی شبھیندو ادھیکاری اپنی تقریر ختم کرکے تقریب کے مقام سے چلے گئے تھے۔ تقریب کا اہتمام آسنسول کے سابق میئر اور بی جے پی لیڈر جتیندر تیواری نے کیا تھا۔ آسنسول پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے اس تقریب کی کوئی اجازت نہیں لی تھی۔
Two dead and 5 seriously injured in a stampede in #Asansol
— MANOGYA LOIWAL मनोज्ञा लोईवाल (@manogyaloiwal) December 14, 2022
Today @SuvenduWB was there in the event to distribute blankets and situation spiralled out of control after he left.
Injured have been admitted in hospital. pic.twitter.com/amWXJrFqLM
ٹی ایم سی نے اس حادثے کے لیے حزب مخالف لیڈر کو ہی قصوروار ٹھہرایا ہے۔ پارٹی ترجمان کنال گھوش نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پتہ چلا ہے بی جے پی نے پولیس کی اجازت کے بغیر اس غیر قانونی ریلی کا انعقاد کیا تھا۔ غریبوں کی زندگی کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا ہے۔ گھوش نے مزید کہا کہ شبھیندو ادھیکاری کو اس حادثے کے لیے معافی مانگنی چاہیے۔