کراچی: چوری شدہ موبائلوں کے سافٹ ویئر بدلنے والا گروہ گرفتار

Dec 15, 2022 | 15:46 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: کراچی میں  اسٹیل ٹاون پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موبائلوں کے آئی ایم ای آئی اور سافٹ ویئر تبدیل کرنے والے نیٹ ورک پکڑ لیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق اسٹیل ٹاؤن پولیس نے آئی ایم ای آئی بدلنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جس میں سے ایک ملزم موبائل لاتا اور دوسرا  اسکاسسٹم تبدیل کردیتا تھا

ملزمان اب تک چار سو سے زائد موبائلوں کے آیی ایم ای آیی تبدیل کرچکےہیں۔ ملزمان سے دو لیپ ٹاپ اور 15 سے زائد موبائل اور سافٹ ویئر یو ایس بی بھی برآمد ہوئے 

گرفتار ملزمان چوری اور چھینے ہوئے موبائلوں کا سسٹم تبدیل کرتے تھے۔ گرفتار ہونے والے ملزم ذیشان کی موبائل دکان بھی ہے۔ ملزمان اوصاف اور زیشان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ 

مزیدخبریں