ایک نیوز نیوز: پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان حملہ کیس میں جے آئی ٹی کی تحقیقات جاری ہیں اور مرکزی ملزم نوید اور دیگر دو ساتھیوں کا پولی گرافک ٹیسٹ کروا لیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولی گرافک ٹیسٹ میں تینوں ملزم اپنے پہلے بیان پر قائم ہیں،پولیس گرافک ٹیسٹ مشین نے تینوں ملزموں کے بیانات غیر تسلی بخش قرار دی دیئے ہیں،تفتیشی ٹیم نے پولی گرافک ٹیسٹ کے بعد باقائدہ میڈیکل بورڈ بنانے کی درخواست کردی۔
پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ اور پولی گرافک ٹیسٹ کو تفتیش کا حصہ بنایا جائے گا۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید اور عمران اسماعیل جے آئی ٹی میں پیش ہوئے تھے۔جے آئی ٹی سیکیورٹی گارڈز سمیت متعدد رہنماؤں کے بیانات قلمبند کرچکی ہے۔