لاہور: ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، 24 گھنٹوں میں 364 کیس رپورٹ

Dec 15, 2022 | 15:30 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: لاہورمیں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں خوفناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس کے افسران ڈاکوؤں اور چوروں کو نکیل ڈالنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران شہر میں  364وارداتیں پیش آئی ہیں۔ جس میں ڈاکوؤں نے ایک شاپ رابری ،6 سٹریٹ کرائم  اور  3موٹرسائیکلیں چھین لیں۔ ڈاکو ایک کار بھی چوری کر کے لے گئے۔ لاہور میں 63کار چوری،2 نقب زنی اور متفرق چوری کی 294وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکو پٹرول پمپ سے 16لاکھ 23510روپے چھین کر فرار ہو گئے ہیں۔

اس کے علاوہ چوہنگ کے علاقے میں چور تالے توڑ کر محمد ہمایوں کے گھر سے 50لاکھ مالیت کا 29تولے سونااور نقدی لیکر فرار ہو گئے ہیں۔ ریس کورس کے علاقے میں چور تالے توڑ کر شفیق مرزا کے گھر سے 16لاکھ مالیت کی نقدی او ر طلائی زیورات بھی لے اڑے ہیں۔

پولیس کے مطابق  ڈیفنس بی کے علاقے سے بھی ڈاکو امتیاز نامی شخص کی کارلے اڑے۔ کاہنہ میں انس اسلم، گلبرگ میں محمد عدنان اور شاہددرہ ٹاؤن میں جعفر حسین سے ڈاکوؤں نے اسلحہ کے ذور پر موٹرسائیکلیں اور نقدی لوٹ لی ،
  لاہور کے علاقہ مصری شاہ میں بھی ڈاکو احسان نامی شخص سے سات ہزار اور موبائل فون  لے اڑے۔  بھاٹی گیٹ میں ڈاکو امان نامی شخص سے بیس ہزار اور موبائل فون لیکر فرار ہو گئے۔ لوئر مال میں ڈاکو محمد شہری سے تیس ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ شمالی چھاؤنی میں ڈاکو شہری سے چالیس ہزار اورموبائل فون لیکر فرار ہو گئے۔ 
قلعہ گجر سنگھ میں ڈاکو نبیل نامی شخص سے پچاس ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ  شاہدرہ ٹاؤن میں ڈاکو بابر نامی شخص سے سترہ ہزار اور موبائل فون چھین کر فرار ہوئے۔ 

مزیدخبریں