ملائیکہ اروڑہ اور نورا فتیحی کے دل نشین ٹھمکوں پر 'فینز' نے سانسیں روک لیں

ملائیکہ اروڑہ اور نورا فتیحی کے دلنشین ٹھمکوں پر 'فینز' نے سانسیں روک لیں
کیپشن: The 'fans' held their breath on Malaika Arora and Nora Fatihi's heartwarming thumkas.(file photo)

ایک نیوز نیوز: بالی ووڈ اداکارہ اور آئٹم سانگز کیلئے اپنا الگ نام رکھنی نورا فتیحی اور چھیاں چھیاں گرل ملائلہ اروڑہ نے اپنے ڈانس سٹپس سے فینز کو دیوانہ بنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملائیکہ اروڑہ کو ’چھیاں چھیاں‘ گرل کے نام سے بالی ووڈ میں جانا جاتا ہے۔ لیکن جب ان کی ملکیت سمجھے جانے والے گانے پر’’دلبر گرل‘‘ نے پرفارم کرنے کا فیصلہ کیا تو حسیناؤں میں جنگ چھڑ گئی۔

 رپورٹ کے مطابق ملائیکہ اروڑہ کے شو ’’مووینگ ان ود ملائیکہ‘‘ میں نورا فتیحی اور ملائیکہ اروڑہ کی دھماکہ دار ڈانس پرفارمنس  کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔ ہاٹ ڈزنی اسٹار چینل کے  اسٹیج پر یہ دونوں حسینائیں حسن کا جلوہ بکھیرتے ہوئے چھیاں چھیاں پر زبردست ڈانس کرتی نظر آئیں گی۔ نورا فتیحی اور ملائیکہ اروڑہ کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے۔ 

سوشل میڈیا صارفین میں اس مقابلے کے چرچے ہیں جن کا کہنا ہے کہ  دونوں کا لُک بھی ایک دوسرے پر بھاری پڑتا نظر آرہا ہے۔ کھلے بالوں اور کالے لباس میں یہ دونوں ہی حسینائیں بے حد گلیمرس نظرآرہی ہیں دونوں اسٹارز کے پرستاروں  کے ایک سے بڑھ کر ایک کمنٹ پڑھنے کو مل رہے ہیں۔