ایک نیوز نیوز: بھارتی ریاست بہار کے ضلع سارن زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 39 ہو گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ضلع سارن کے علاقے چھاپرا میں منگل کو شراب پینے سے متعدد افراد کی حالت خراب ہوئی تھی، جنہیں فوری طور پرہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ جہاں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔
کچھ افراد ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے تھے، جبکہ دیگر اموات کل اور آج رپورٹ ہوئی ہیں۔
سینئر پولیس آفیسر سنتوش کمار نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہلاک ہونے والوں کا تعلق دو گاوں سے تھا۔
سنتوش کمارکا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد پولیس نے شراب کی غیر قانونی دکانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔