افغان فورسز کی پھر گولہ باری، ایک پاکستانی شہید، 12 زخمی

افغان فورسز کی پھر گولہ باری، ایک پاکستانی شہید، 12 زخمی

ایک نیوز نیوز:افغان فورسزنے ایک بار پھرپاکستان کی شہری آبادی کونشانہ بنانا شروع کردیا۔ ایک پاکستانی شہید ، 12 سے زائد زخمی ہوگئے۔

چمن پاک افغان باڈرپر پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان ایک بار پھر فائرنگ کا تبادلہ ۔ رپورٹ کے مطابق بھاری ہتھیاروں کے استعمال کے باعث چمن شہرمیں سنی جانے والی دھماکوں کی آوازوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ جبکہ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ  فائرنگ پاک افغان بارڈر کلی شیخ لعل محمد پرباڑ کے تنازع پر شروع ہوئی۔

مقامی ڈپٹی کمشنر حمید زہری کے مطابق چمن میں افغانستان کی جانب سے پاکستان کی شہری آبادی پر گولے فائر کیے گئے جبکہ کئی گھروں پرگولیاں بھی گری ہیں جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور خواتین و بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے ہیں، ضلع بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

لیویز حکام کے مطابق سرحد پار سے جارحیت کے ایک اور واقعے میں افغان فورسز نے چمن بارڈر پر پاکستان پر مارٹر گولے داغے، 12 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 لیویز حکام نے بتایا کہ گولے سرحد کے ساتھ موسیٰ کلی میں شہری بستی پر گرے جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے۔

لیویز حکام کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پاکستان کی مسلح افواج نے اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے چمن شہر میں سیکیورٹی انتہائی کرتے ہوئے عوام کو سرحدی علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ڈاکٹرز اور طبی عملے کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔