پاک ، انگلینڈ کراچی ٹیسٹ کیلئے ٹریفک پلان جاری

پاک ، انگلینڈ کراچی ٹیسٹ کیلئے ٹریفک پلان جاری

ایک نیوز نیوز: کراچی میں ہونے والےپاک،انگلینڈ ٹیسٹ میچ  کی  پارکنگ اور متبادل روٹس کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا گیاہے۔ 

رپورٹ  کے میڈیا کے لیے پارکنگ انتظامات چائنا گراؤنڈ میں کیے گئے ہیں جبکہ عوام کے لیے ایکسپو سینٹر میں پارکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

پارکنگ کے لیے میچ کا ٹکٹ اور اصل شناختی کارڈ دیکھانا ضروری ہے جس کے بعد شائقین کو پارکنگ ایریا سے شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم پہنچایا جائے گا۔ میچ کے دوران حسن اسکوائر برج سے ٹریفک کو گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یونیورسٹی روڈ سے بھی اسٹیڈیم کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی

اسٹیڈیم روڈ سے حسن اسکوائر کی جانب ٹریفک چلتی رہے گی۔ پی پی چورنگی سے یونیورسٹی روڈ،کارساز سے اسٹیڈیم،ملینئم تا نیوٹاؤن ہیوی ٹریفک گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ 

واضح رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے  صبح دس سے دوپہر ایک تک ٹریننگ کی۔ پاکستان،انگلینڈ سیریز 17 تا 21 دسمبر جاری رہے گی۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-15/news-1671094039-7895.mp4