ایک نیوز نیوز: ڈاکوؤں نے شہریوں کو اغوا برائے تاوان کے لئے سوشل میڈیا کو ہتھیار بنا لیا۔حافظ آباد میں ڈاکوؤں نے باپ بیٹے کو اغوا کرکے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ۔
رپور ٹ کے مطابق حافظ آباد کے رہائشی عبدالمجید نے سوشل میڈیا پر سستے ٹریکٹر کی فروخت کااشتہار دیکھ کر رابطہ کیا تو اشتہار دینے والی پارٹی نے ان کو سندھ کے علاقے کشمور میں بلایا۔باپ بیٹا 7لاکھ روپےلیکر کشمور پہنچ گئے جہاں ملزمان نے ان سے سات لاکھ روپے چھین کر مزید ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کرلیا اور باپ بیٹے پر تشدد کی ویڈیو وائرل کردی۔ مغویان کے پریشان اہل خانہ نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کو رہائی دلوائی جائے۔