ٹک ٹاک پر پابندی کا بل امریکی سینیٹ میں منظور

Dec 15, 2022 | 13:27 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: امریکی سینیٹ نے سرکاری ملازمین کو حکومت کے ڈیوائسز پر ٹک ٹاک استعمال کرنے سے روکنے کے بل کو منظور کرلیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق منظوری کے لیے صدر جوبائیڈن کے پاس جانے سے پہلے اس بل کو امریکی ایوان نمائندگان سے بھی منظور ہونا ضروری ہے۔

رپورٹس کے مطابق اگلے ہفتے ایوان نمائندگان سے اس بل کے منظور ہونے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں قومی سلامتی خطرات کے پیش نظر امریکا کی مزید دو ریاستوں الاباما اور یوٹاہ نے چین کی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی ہے۔ 

قبل ازیں ٹیکساس، میری لینڈ، نیبراسکا، ساؤتھ کیرولائنا اور ساؤتھ ڈیکوٹا نے ٹک ٹاک پر پابندی لگائی تھی۔

ٹک ٹاک کے ترجمان نے امریکی ریاستوں سے پابندی لگائے جانے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں افسوس ہے کہ اتنی ساری ریاستیں بےبنیاد اور سیاسی الزامات کی وجہ سے یہ لائحہ عمل اختیار کر رہی ہیں۔

مزیدخبریں