کراچی سے بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

کراچی سے بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

ایک نیوز نیوز: کورنگی پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کیلئےکاروائیاں کا سلسلہ جاری ہے۔ جس میں  دو منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاہے۔ 

تفصیلات کے مطابق تھانہ زمان ٹاؤن پولیس نے کورنگی چکرا گوٹھ کے علاقے سے انتہائی مطلوب بدنام زمانہ دو لسٹڈ منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ 

گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک کلو چرس اور زرفروختگی کی نقدی رقم برآمد  ہوئی ہے۔   گرفتار ملزمان کی شناخت جواد حسین اور عبدالجبار عرف پنجا کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کا نام منشیات فروشوں کی فہرست میں پہلے سے شامل ہے جس کی ایف آئی آر بھی تھانے کو موصول ہوچکی ہے۔

گرفتار ملزمان عادی پیشہ مجرم ہیں اور پہلے بھی بیشتر مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید انٹروگیشن کیلۓ تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا ہے ۔