مظفر گڑھ: گڑھے میں کھیلتے بہن بھائی مٹی کا تودا گرنے سے جاں بحق

مظفر گڑھ: گڑھے میں کھیلتے بہن بھائی مٹی کا تودا گرنے سے جاں بحق

ایک نیوز نیوز: مظفرگڑھ میں گہرے گڑھے میں کھیلتے ہوئے 2 معصوم بچوں پر مٹی کا تودا گرگیا۔ تودے تلے دبنے کے باعث دونوں بہن بھائی جاں بحق ہوگئے.
رپورٹ کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے شاہجمال میں اینٹوں کی مٹی کے حصول کے لیے 10 فٹ گہرا گڑھا کھودا گیا تھا۔ ریسکیو اہلکار  کے مطابق 3 سالہ سونیا بی بی اور 5 سالہ عاصم نامی بہن بھائی گڑھے میں کھیل رہے تھے کہ اس دوران دونوں بچوں پر مٹی کا تودا گرگیا۔ بچوں کے لاپتہ ہونے پر مقامی افراد ڈیڑھ گھنٹے تک بچوں کو ڈھونڈتے رہے۔ مقامی لوگوں نے ڈیڑھ گھنٹے بعد مٹی کے تودے کے نیچے سے بچوں کو نکالا۔

واقعے کی اطلاع ریسکیو 1122 کو دی گئی،ریسکیو اہلکار کےمطابق بچوں کو سی پی آر دیکر جان بچانے کی کوشش کی گئی مگر بچے جانبر نہ ہوسکے۔ ریسکیو نے مرنے والے بہن بھائی کی لاشیں انکے لواحقین کے حوالے کردیں.

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-15/news-1671092515-7856.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-15/news-1671092535-7277.mp4