ایک نیوز نیوز: اسمبلیاں کب اور کیسے تحلیل کرنی ہیں؟ عمران خان نے قانونی ماہرین سے اہم مشاورت کرلی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر قانونی ماہرین سے مشاورت مکمل کرلی۔
ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین نے عمران خان کو تمام قانونی و آئینی معاملات سے آگاہ کردیا۔ عمران خان نے نہایت باریک بینی سے قانونی ماہرین کی رائے کو نوٹ بھی کیا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے قانونی ماہرین سے مختلف قانونی سقم پر سوالات بھی پوچھے۔
قانونی ماہرین کا کہنا تھا کہ ایک بار جب اسمبلی تحلیل پر سمری گورنر کو جائے تو وہ روک نہیں سکتا۔ گورنر کو جانیوالی سمری کے 48 گھنٹوں بعد اسمبلی خود تحلیل ہوجاتی ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے 3 ہفتے سے زائد اسمبلیوں کی تحلیل پر قانونی ماہرین سے مشاورت کی۔ عمران خان آج اور کل پارٹی رہنماؤں، ارکان سے مزید مشاورت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان 17 دسمبر کو لبرٹی چوک میں اسمبلیوں کی تحلیل اور دیگر امور پر اعلانات کریں گے۔