سیہون: وزیراعلیٰ سندھ کا سکول کا دورہ، طلباء کو محنت کی نصیحت

سیہون: وزیراعلیٰ سندھ کا سکول کا دورہ، طلباء کو محنت کی نصیحت
کیپشن: Sehun: CM Sindh visits school, advises students to work hard(file photo)

ایک نیوز نیوز: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول مراد شاہ واہڑ کا دورہ کیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اسکول میں آٹھویں کا امتحان جاری تھا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بچوں کا پیپر دیکھا۔ اس دوران وہ طلباء میں گھل مل گئے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے بچوں کو محنت کرکے آگے بڑھنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے طلباء سے کہا کہ آپ کی کامیابی آپ کے والدین، میرے لئے، صوبے اور ملک کیلئے ضروری ہے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ بچوں کو ناموں کے ساتھ پہچان رہے تھے۔