ایک نیوز نیوز: مایہ ناز ٹی وی اداکار فردوس جمال کی طبیعت بگڑ گئی۔ جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکار فردوس جمال میں گزشتہ روز معدے کے کینسر کی تشخیص ہوئی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق فردوس جمال کا شوکت خانم میں علاج جاری ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز فردوس جمال کی پہلی کیموتھراپی کی گئی۔ فردوس جمال کے صاحبزادے بازل کا کہنا ہے کہ والد صاحب ہمت نہ ہارنے والے انسان ہیں۔ اتنا ہی نہیں اہل خانہ کی جانب سے فردوس جمال کی صحت یابی کے لئے بھی دعا کی اپیل کی گئی۔