چائلڈ پورنوگرافی کا مواد شیئرکرنے والے ملزم کو10 ماہ قید

Dec 15, 2022 | 12:42 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: ایف آئی اے نے چائلڈ پورنوگرافی کا مواد شیئر کرنے میں ملوث مجرم کو 10 ماہ قید اور  20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔ 

رپورٹ کے مطابق ملزم ماجد علی نے سال2022 میں چائلڈ پورنوگرافی سے متعلق مواد سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا جس کے بعد  ملزم کے خلاف بین الاقوامی ادارے کی جانب سے 15 شکایات موصول ہوئی۔ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل حیدر آباد نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے  پیکا ایکٹ  کے تحت مقدمہ درج کر لیاہے۔ مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ-I حیدرآباد نے ماجد علی کو مجرم قرار دیتے ہوئے 10 ماہ قید اور 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔مقدمے کی تفتیش مکمل کرنے کے بعد عدالت میں چالان جمع کروایاگیا۔

مزیدخبریں