متنازع ٹوئٹ کا معاملہ: اعظم سواتی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

متنازع ٹوئٹ کا معاملہ: اعظم سواتی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع
کیپشن: Controversial tweet case: Azam Swati's judicial remand extended by 14 days(file photo)

ایک نیوز نیوز: متنازع ٹوئٹ کے معاملے پر اعظم سواتی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کیخلاف متنازع ٹوئٹ کے معاملے پر اسلام آباد کی مقامی عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے سماعت کی۔ اعظم سواتی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔ 

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اعظم سواتی سے وکلا ٹیم کو ملاقات کی اجازت دے دی۔ عدالت نے اعظم سواتی کے وکلاء کو ہدایت کی کہ آپ بتادیں کس وقت ملاقات کریں۔ 

جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ چالان جمع نا کرانے پر تفتیشی افسر کو نوٹس دے رہا ہوں۔

سینیٹر اعظم سواتی کو آج عدالت پیش نہیں کیا گیا۔ اعظم سواتی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگوائی گئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے اعظم سواتی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کچھ کہنا چاہیں گے؟ جس پر اعظم سواتی نے جواب دیا کہ نہیں سر کچھ نہیں کہنا چاہتا ہوں۔