قصور: ٹریکٹر ٹرالی نے سکول رکشے کو کچل ڈالا، ڈرائیور جاں بحق

قصور: ٹریکٹر ٹرالی نے سکول رکشے کو کچل ڈالا، ڈرائیور جاں بحق

ایک نیوز نیوز: قصور کے نواحی علاقہ ہٹڑیاں چوک کے قریب ٹریکٹر ٹرالی نے سکول کارکشہ کچل ڈالا جس میں پانچ بچے شدید زخمی ہو گے جبکہ ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی اور رکشہ میں حادثہ پیش آیا جس میں رکشہ ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ پانچ بچے شدید زخمی ہو ئے۔ پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع ہر پہنچ  کر  بچوں کو طبی امداد دیکر   ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور جاں بحق رکشہ ڈرائیور خادم کی لاش کو بھی پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار  ہو گیا۔  کم سن بچوں کی شناخت احتشام،زاھدہ،اقرا، نور فاطمہ اور حسنین کے نام سے ہوئی ہے۔  کوٹ رادھا کشن پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔