ایک نیوز نیوز: قصور میں تھانہ منڈی عثمان والا کے علاقہ گوہڑ جاگیر میں ڈاکوؤں نے خواجہ سراؤں کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔
رپورٹ کے مطابق خواجہ سرا منور عرف منی وغیرہ راجوال سے شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے کہ ڈاکؤوں نے کار پر فائرنگ کر دی۔ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کار ڈرائیور شہزاد شدید زخمی ہوا جبکہ 4 خواجہ سرا بھی معمولی زخمی ہوئی۔
زخمی ڈرائیور شہزاد کا کہنا ہےکہ نامعلوم ڈاکوؤں نے کار نہ روکنے پر فائرنگ کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خواجہ سراء کی فائرنگ کرنے والوں کو ڈاکوؤں کو جانتے ہیں۔