سیالکوٹ: معمولی تلخ کلامی پر بیرون ملک سے آیا دوست، دوست کے ہاتھوں قتل

Dec 15, 2022 | 11:53 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: سیالکوٹ میں تھانہ موترہ کے علاقے گھوئینکی سٹاپ پر معمولی تلخ کلامی پر 25 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ تھانہ موترہ کی حدود میں دوست نے دوست کو قتل کر دیا ۔ گھوئینکی سٹاپ پر سنوکر کلب میں سنوکر کھیلتے ہوئے معمولی تلخ کلامی ہوئی جس پر مانو نامی شخص نے اپنے ہی دوست علی حسن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ مقتول 25 سالہ ولی حسن عرصہ دراز سے بیرون ملک مقیم تھا جو گزشتہ ہفتے ہی بیرون ملک سے اپنے آبائی گاؤں آیا تھا۔ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیا ہے

مزیدخبریں