ایک نیوز نیوز: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 17 تاریخ کو عمران خان جو بھی اعلان کریں گے، میں لبرٹی چوک میں موجود ہوں گا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ چند روز سے بند ہو گیا ہے، امید ہے جلد کھل جائے گا۔ اس حساس وقت میں ملک نہایت گھمبیر، تشویش ناک اور خوفناک حالات سے دوچار ہو رہا ہے، معیشت دم توڑ رہی ہے جو کہ قومی سلامتی کی ضامن ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ میں کوشش کروں گا کہ عوام تک حق، سچ اور حقیقت کی بات پہنچاؤں، پاکستان ان شاء اللہ رہتی دنیا تک قائم رہے گا، پاکستان کے پاس نوجوانوں کا ایک سمندر ہے، نوجوانوں کا سمندر اپنے ملک پر اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لئے تیار ہے۔
Ex-Interior Minister Sheikh Rashid Ahmed's important video message - live via https://t.co/iCDHmsbOHg #onestreamlive https://t.co/LstCx83SlU
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 15, 2022
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 17 تاریخ کو عمران خان جو بھی اعلان کریں گے، جو بھی تاریخ دیں گے، میں لبرٹی چوک میں موجود ہوں گا، میری پوری کوشش ہے کہ پاکستان میں استحکام ہو، سیاسی عدم استحکام ختم ہو، پاکستان آگے بڑھے اور اس ملک میں جلد از جلد الیکشن ہوں۔