کاہنہ: سیوریج کا نظام درھم برہم، شہریوں نے فیروز پور روڈ بند کردیا

کاہنہ: سیوریج کا نظام درھم برہم، شہریوں نے فیروز پور روڈ بند کردیا

ایک نیوز نیوز: کاہنہ میں کچا شہزادہ روڈ  پر سوریج سسٹم بند ہونے سے شہریوں کو  پریشانی کا سامنا ہے۔  

تفصیلات کے مطابق شہریوں نے مین فیروز پور روڈ ریلو مسجد سے دونوں اطراف سے بند کر کے سراپا احتجاج کیا۔  

شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر جگہ آواز اٹھائی لیکن ہماری کسی نے نہیں سنی ۔ سوریج سسٹم بند ہونے سے گزرنا مشکل ہو چکا ہے۔ جنازے کیلئے اسی گندے پانی سے گزارنا پڑتا ہے یہ شہباز شریف کا اپنا حلقہ ہے لیکن  اس کے باوجود ہمیں بے یارو مدد گار چھوڑدیا گیا۔ 

پولیس مظاہرین کو ایس ایچ او کاہنہ سے مذاکرات کے لئے پولیس اسٹیشن لے گئی  اور روڈ کلیر ٹریفک رواں دواں کر دیا گیا۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-15/news-1671084773-9442.mp4