ایک نیوز نیوز: حمزہ شہباز کو احتساب عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ نیب نے حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر جواب جمع کروا دیا۔
نیب نے اپنے جواب میں لکھا ہے کہ حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی پر کوئی اعتراض نہیں۔ عدالت قانون کے مطابق درخواست پر فیصلہ کرے۔
احتساب عدالت نے سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ حمزہ شہباز کی بیٹی دل کی مریض ہے وہ لندن میں بیٹی کے علاج کیلئے گئے ہیں۔عدالت نے مزید سماعت 12 جنوری تک ملتوی کر دی۔
احتساب عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین نے حاضری مکمل کروائی۔