ایک نیوز نیوز: چھانگامانگا میں اندھے قتل کا واقعہ پیش آیا جس میں بیٹے نے چچا کیساتھ مل کر باپ کو قتل کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس کو اندھے قتل کا سراغ مل گیا ہے جس میں مقتول کو اسکے سگے بیٹے اور بھائی نے قتل کیا۔ پولیس نے نواحی گاؤں چکوکی سے مقتول جاوید اقبال کو قتل کرنے والا بیٹا حسیب اور بھائی شاہد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان نے بھائی اور باپ کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے، پولیس نےقتل کرنے والا آلہ بھی برآمد کر لیا ہے۔
قتول کے بیٹے نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ والد کے ساتھ جائیداد کے تنازعہ پر جھگڑا چلا آ رہا تھا۔ پولیس کو 29 نومبر صبح اطلاع ملی کہ جاوید اقبال کو نامعلوم افراد نے گھر میں قتل کر دیا ہے۔ جس کے قتل کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج تھا۔ ڈی پی او قصور نے قلیل وقت میں اندھے قتل میں ملوث ملزمان کا سراغ لگانے پر چھانگا مانگا پولیس کو شاباش دی۔