ایک نیوز نیوز: بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے وزیر داخلہ نے شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کا نیا گانا سامنے آنے کے بعد اس میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے کپڑوں پر اعتراض کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ نروتم مشرا نے دیپیکا اور شاہ رخ خان کے کپڑوں کے رنگوں پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور اسے صحیح کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مدھیا پردیش کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ اگر گانے کے مناظر کو صحیح نہیں کیا گیا تو فلم کو مدھیا پردیش میں ریلیز کرنے کے بارے میں سوچیں گیں۔
بھارتی وزیر نے کہا کہ فلم کا نام، گانے میں دونوں اداکاروں کے کپڑوں کو بھی صحیح کرنے کی ضرورت ہے۔ شاہ رخ خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ گانے کے الفاظ ’بےشرم رنگ‘ بھی قابل اعتراض ہیں۔
Seeing her, you know…beauty is an attitude….#BesharamRang song is here - https://t.co/F4TpXizgYz
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) December 12, 2022
Celebrate #Pathaan with #YRF50 only at a big screen near you on 25th January, 2023. Releasing in Hindi, Tamil and Telugu. pic.twitter.com/zGmHULJ9Ul
واضح رہے کہ فلم ’پٹھان‘ اگلے ماہ ریلیز ہورہی ہے جس میں شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی شامل ہیں۔