ایک نیوز نیوز: ترجمان وزیراعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عوام اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے پر چیئرمین عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھاکہ مریم کی کنیز اول ہم سے حساب مانگنے سے پہلے اپنے آقاؤں کے جواب جمع کرائے، قانون بدل کر کیسز سے جان چھڑانے کو باعزت نہیں بے عزتی سے بری ہونا کہتے ہیں۔
ترجمان وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ آج دوپہر 3 بجے میاں محمود الرشید کی قیادت میں پی پی 160 سے الیکشن کراؤ ملک بچاؤ ریلی نکالی جائے گی، اس عوامی احتجاج کی لہر کا فیصلہ کن مرحلہ 17 دسمبر بروز ہفتہ لبرٹی چوک پر ہوگا۔