انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل 8 کے پلیئر ڈرافٹ آج ہونگے

Dec 15, 2022 | 10:16 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: پاکستان سپر لیگ 8 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب آج کراچی میں منعقد ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق  پی ایس ایل کی ٹیمیں ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے ہوئےآج  اپنا 18 رکنی اسکواڈ  مکمل کریں گی۔ ڈرافٹ میں 517 غیرملکی اور 491 پاکستانی پلیئرز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان  کی ٹیموں نے برانڈ ایمبیسڈر پلیئرز کے ناموں کا بھی اعلان کردیا ہے۔لاہور قلندر نے فاسٹ بولر حارث رؤف اور کراچی کنگز نے فاسٹ بولر محمد عامر کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر بنایا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کپتان سرفراز احمد، ملتان سلطانز نے شاہنواز دھانی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے آصف علی کو اپنا ایمبیسڈر مقرر کیا ہے۔

مزیدخبریں