ایک نیوز نیوز: فیفا ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس نے مراکش کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فرانس نےسیمی فائنل میں مراکش کو 0۔2سے شکست دی۔ فرانس کی جانب سے پہلا گول تھیو ہرنانڈس نے پانچویں منٹ میں کیا جبکہ دوسرا گول رینڈل کولوموآنی نے 79 ویں منٹ میں کیا۔
فرانس کے ہاتھوں شکست کے باوجود مراکشی کھلاڑیوں نے اپنی روایت برقرار رکھی اور میدان میں سجدے کیے۔ مراکش کھلاڑیوں نے ایونٹ کے ہر میچ میں کامیابی کے بعد سجدہ کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا۔شکست کے باوجود بھی انہوں نے اپنی روایت برقرار رکھی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ سیمی فائنل میں شکست کے بعد مراکشی کھلاڑیوں نے میدان میں بڑی تعداد میں موجود اپنے فینز کا شکریہ ادا کیا اور پھر سجدہ کیا۔
Morocco ???????? after their loss in semis walk towards the fans who have been their number one supporters throughout. #FIFAWorldCup
— Mimi Fawaz (@MimosaFawaz) December 14, 2022
???? @PoojaMedia #FIFAWorldCup
pic.twitter.com/RSJKxnAsL9
واضح رہے کہ مراکش فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب اور افریقی ٹیم تھی۔ جس کے ساتھ ہی مراکش فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والا دوسرا مسلم ملک تھا۔ اس سے قبل 2002 کے ورلڈکپ میں ترکی سیمی فائنل میں پہنچا تھا۔