ایک نیوز نیوز: ایم کیو ایم نے اتحادی حکومت سے کیا ڈیل کی؟ وزیراعظم شہباز شریف اور آصف زرداری سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم وفد نے وزیراعظم شہبازشریف اور آصف زرداری سے اسلام آباد میں علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم وفد نے وزیراعظم اور آصف زرداری سے معاہدے پرعمل درآمد نہ ہونے کی شکایت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے شکوہ کیا کہ ایم کیو ایم سے کیے گئے معاہدے پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔
گورنر نے بھی وزیراعظم سے گفتگو میں کہا کہ ایم کیوایم نے معاہدے پرعملدرآمد نہ ہونے کا پیغام پہنچانے کا کہا تھا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ذرائع نے بتایا کہ ایم کیوایم نے آصف زرادری سے الگ ملاقات میں بھی معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے کا شکوہ کیا جس پر سابق صدر نے ایم کیو ایم کے تحفظات پروزیراعلیٰ سندھ سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔