ایک نیوز: غزہ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک 40 ہزار 5 افراد اسرائیلی حملوں میں شہید ہوچکے ہیں۔
غزہ وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اب تک 92 ہزار 401 افراد سرائیلی حملوں کی زد میں آکر زخمی بھی ہوچکے ہیں، شہدا میں سے 33 فیصد بچے اور 18.4 فیصد خواتین شامل ہیں، اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ کے انفرااسٹرکچر کو بھی شدید ترین نقصان پہنچا ہے، اس مد میں 33 ارب ڈالر کے براہ راست نقصانات ہوئے ہیں۔
غزہ وزرات دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں 198 سرکاری عمارتیں، 117 تعلیمی ادارے، 610 مساجد،3 گرجا گھر، ایک لاکھ 50 ہزار رہائشی یونٹ، 206 آثار قدیمہ، 34 کھیلوں کے مراکز، 3 ہزار کلومیٹر سے زائد بجلی کی ترسیل کا نظام اور 700 پانی کے کنویں تباہ ہوئے، 34 اسپتالوں اور 68 مراکز صحت کو بھی نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہ غیر فعال ہوگئے۔