چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا،جے شاہ

Aug 15, 2024 | 22:30 PM

ویب ڈیسک:بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کا کہنا ہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ابھی تک آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025  کیلئے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔

آئی سی سی  نے پاکستان کو 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے حقوق سے نوازا، جو ملک کے کرکٹ کیلنڈر کیلئے ایک اہم ٹورنامنٹ ہے، ٹورنامنٹ میں 8ٹیمیں حصہ لیں گی، جن کا تعین ہندوستان میں منعقد ہونے والے 2023 ون ڈے ورلڈ کپ میں پرفارمنس سے ہواہے۔

بھارت کو گروپ اے میں پاکستان، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور افغانستان شامل ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق جب انڈیا کی پاکستان میں ہونے والی چیمپئزٹرافی میں شمولیت کے بارے میں سوال کیا گیا تو جے شاہ نے کہا ’’ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے، جب یہ موقع  آئے گا تو ہم پل کو پار کریں گے۔

یاد رہے بھارت نے آخری بار 2008 کے ایشیا کپ کے دوران پاکستان کا دورہ کیا تھا۔  

مزیدخبریں