ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 17 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوگیا

Aug 15, 2024 | 22:12 PM

ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 17 کروڑ   ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 9 اگست تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 14 ارب 64 کروڑ ڈالر رہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2 سے 9 اگست کے دوران 17 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ 

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 11 کروڑ 93 لاکھ ڈالر بڑھ کر 9 ارب 27 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 5 کروڑ 40 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 37 کروڑ ڈالر رہے ۔  

مزیدخبریں