ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 17 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 9 اگست تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 14 ارب 64 کروڑ ڈالر رہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2 سے 9 اگست کے دوران 17 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 11 کروڑ 93 لاکھ ڈالر بڑھ کر 9 ارب 27 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 5 کروڑ 40 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 37 کروڑ ڈالر رہے ۔