ن لیگ کا اہم اجلاس ،پارٹی  پالیسی اور بیانیہ کے اہم نکات سامنے آ گئے  

ن لیگ کا اہم اجلاس ،پارٹی  پالیسی اور بیانیہ کے اہم نکات سامنے آ گئے  
کیپشن: Important points of PML-N's important meeting, party policy and narrative have come out

ایک نیوز:ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس کی پارٹی  پالیسی اور بیانیہ کے اہم نکات سامنے آ گئے   ۔ 

تفصیلات کے مطابق  ن لیگ  کی سینئر قیادت کی جانب سے فوج کے اندر خوداحتسابی کے عمل کو  سراہا گیا، 9 مئی کے کرداروں کے گرد گھیرا تنگ ہورہا ہے احتساب کے عمل کو ہر ادارے کو اپنا نا چاہیے ، احتساب کی طرف بڑھتے ہوئے انتشار کو ختم کیاجارہا ہے ،بانی پی ٹی آئی اس سازش کا Ring Leader ہے جس کی خواہش پران لوگوں نے اپنے حلف، آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی، سیاست میں حصہ لے کر ملک کو نقصان پہنچایا۔ اس کی کوئی معافی نہیں ہونی  چاہئے ۔ 

فیض حمید اور دیگر کی گرفتاری کے بعد مزید شواہد اور حقائق قوم کے سامنے آرہے ہیں فیض حمید سے تحقیقات کے نتیجے میں مزید افسران گرفتار ہوئے ہیں،مزید شواہد،ناقابل تردید ثبوت سامنے آرہے  ہیں  جس سے واضح ہوتا ہے کہ آنے والے وقت میں مزید حقائق سامنے آئیں گے اور ان تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع ہوگا، مزید گرفتاریاں ہوں گی شواہد اور ثبوتوں سے یہ ثابت ہوا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور سیاسی جماعت کی جنرل فیض کے ساتھCollusion تھی جس کے ذریعے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کیاجارہا تھا۔ 

ملکی سالمیت پر حملے کرنے کی کوشش کی جارہی تھی،بانی پی ٹی آئی سے رابطے میں تھے اور سیاسی جوڑ توڑ میں بھرپور حصہ لے رہے تھے، تحریک عدم اعتماد کے دوران بھی ان کا یہ  نیکسس قائم تھا،شواہد بتا رہے ہیں کہ جیل سے بھی پیغام رسانی جاری تھی۔ 

 روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ اِن کا آپس میں میلاپ تھا، ان سازشوں کو بانی پی ٹی آئی Lead کررہے تھے،9 مئی کے حملے ہوں، آئی ایم ایف کو خط لکھنے ہوں، ملک دشمن اقدامات اور غیرمستحکم کرنے کی کوششیں اس سازش کی کڑیاں ہیں ، معیشت کی تباہی، ملک کو ڈیفالٹ کرانے کی سازش، ملکی سالمیت کو داؤپر لگانا سنگین جرائم ہیں ، امن وامان خراب کرنے،ملکی سلامتی کو داؤ پر لگانے کی کسی کو اجاز ت نہیں دی جاسکتی  ہے۔ 

دنیا کا ہر ملک ملکی سالمیت کے خلاف کام کرنے والوں کو گرفت میں لاتا ہے ،ایسا دکھائی دیتا ہے کہ تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع ہوگا اور مزید گرفتاریاں بھی ہوں گی ، یہ گرفتاریاں صرف فوج کے ادارے تک محدود نہیں رہیں گی،ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے اور انتشار پھیلانے والے تمام کردار گرفت میں آئیں گے ،پاک فوج کا دنیا کے بہترین اداروں میں شمار ہوتا ہے۔ اس میں احتساب ہوتا نظر بھی آتا ہے ،ملکی ترقی اور سیاسی استحکام کے لئے ایسے ملک دشمن عناصر سے نجات اور گرفت ضروری ہے، پاکستان مستحکم اور پائیدار ترقی اور معاشی بحالی کی راہ پر چل پڑا ہے، انتشاری ٹولے کی گرفت سے یہ عمل مزید تیز ہوگا،وزیراعظم قومی معاشی بحالی کا پلان دینے جارہے ہیں، پٹرول  کی قیمت میں کمی ہوئی، بجلی کی قیمتوں میں کمی ہوئی،ملک کو اندر سے نقصان پہنچانے والوں کی گرفت کے عمل کی مکمل حمایت کرتے ہیں، تطہیر کا یہ عمل دیگر اداروں میں بھی ہونا چاہیے۔  

انتشاری ٹولے نے ملک کو لوٹا، اپنے اقتدار کے لئے ملکی سلامتی، قومی مفادات اور عالمی سطح پر ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ،ثابت ہوا کہ اقتدار اور عہدوں کے لئے کس طرح ریاست اور اداروں کے خلاف منظم سازش کی گئی ، پاکستان کی معیشت کی تباہی، فوج میں بغاوت اور 200 سے زائد فوجی تنصیبات پر حملوں کی منظم سازش کے کردار ایک ایک کرکے بے نقاب ہورہے ہیں ۔