ایک نیوز:لیگی رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے ملکی اداروں کی جانب سے ہمیشہ سیاسی مداخلت رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایک نیوز کے پروگرام بریکنگ بیریئرز ود مالک میں گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ فیض حمید اور پی ٹی آئی کے دور سے عالمی قوتوں کی مداخلت کے تانے بانے ملنا شروع ہوگئے،پاکستانی سیاست میں عالمی قوتوں کی مداخلت کے ثبوت کیساتھ تانے بانے ملے، کبھی ایسے نہیں ہواکسی ادارے میں تعیناتی کیلئے احتجاج کیا ہو۔
انہوں نے کہا 2022میں لانگ مارچ کے تانے بانے بھی فیض حمید سے ملتے ہیں،تفتیش پر9مئی واقعات میں مرکزی کردار فیض حمید کا ملے گا،ایک وقت پر مختلف جگہوں پر حملے کوئی ٹرینڈ شخص کرواسکتا ہے،میں صرف ایک نہیں انصاف کرنے والےادارے کی بات بھی کرتا ہوں،انصاف کرنے والے ادارے میں ہونے والی سیاست اور سیاسی فیصلوں پر بات ہونی چاہئے۔