ایک نیوز:پولیس کی تفتیشی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے سانحہ 9مئی کے مقدمات میں تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کی تفتیشی ٹیم نے 30 منٹ تک بشری بی بی سےتفتیش کی ،ایس پی راولپنڈی کی سربراہی میں پولیس کی 6 رکنی ٹیم نے بشری بی بی سے تفتیش کی ،تفتیشی ٹیم میں شامل ڈی ایس پی فوزیہ نے بشری بی بی سے سوالات کیے ۔
بشری بی بی سے سانحہ 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں اور جلاو گھیراو سے متعلق دریافت کیا گیا ،پولیس تفتیشی ٹیم نے بشری بی بی سے اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی سے متعلق بھی سوالات کیے ، پولیس ٹیم نے بشری بی بی سے موجود شواہد کے بنیاد پر تفتیش کی ۔
واضح رہے انسداد دہشت گردی عدالت نے تفتیشی ٹیم کو 7 روز میں تفتیش مکمل کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔