ایک نیوز:قومی ادارہ صحت کی جانب سے منکی پاکس کے پھیلنے پر ایڈوائزری جاری کردی گئی۔
ایڈوائزری کے مطابق منکی پاکس کے دنیا بھر میں 99 ہزار 518 کیس رپورٹ ہوئے،اب تک ایم پاکس سے دنیا بھر میں 208 متاثرہ افراد کی موت واقع ہوئی،پاکستان میں اپریل 2023 سے اب تک 11 ایم پاکس کےکیس سامنے آئے،1 مریض جاں بحق ہوا۔
عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ روز ایم پاکس کو عالمی ایمرجنسی قرار دیا ، منکی پاکس ایڈوائزری میں منکی پاکس سے نمٹنے کی گائیڈ لائنز فراہم کی گئیں ہیں، منکی پاکس سے متاثرہ افراد کے چہرے اور جسم پر ریش،دانے،بخار ہوتا ہے، منکی پاکس سے متاثرہ افراد سر درد اور جسم درد کی شکایت کرتے ہیں، منکی پاکس سے مریض 2 سے 4 ہفتہ تک متاثر رہتا ہے، منکی پاکس کی موجودہ لہر اس کی دوسری قسم ہے جو اموات کی وجہ بن رہی ہے ، منکی پاکس سے متاثرہ 99 فیصد مریض زندہ رہتے ہیں ،قومی ادارہ صحت اور این سی او سی تمام تر صورتحال کو مانیٹر کر رہی ہے، منکی پاکس کی دوسری قسم افریقی ممالک میں سامنے آئی ۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ عوام سختی سے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ،ماحول صاف رکھیں اور طبی عملہ ماسک کے استعمال کرنا یقینی بنائیں، لوگ ہاتھ دھونے کو معمول بنائیں، منکی پاکس سے متاثرہ مریض تندرست ہونے تک آئسولیشن میں رکھا جانا چائیے۔