ایک نیوز: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق رواں مالی سال یوٹیلیٹی سٹورز کیلئے وزیر اعظم ریلیف پیکیج جاری رکھنے کی منظوری دی گئی ، مالی سال 2024-25 کیلئے 50 ارب روپے کی ٹارگٹڈ سبسڈی کی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے وزارت خزانہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بینفشریز ریلیف پیکیج سے مستفید ہوں گے، وزارت خزانہ بی آئی ایس پی کے ایم ٹی 40 کے بینفشریز وزیر اعظم ریلیف پیکیج کے تحت اشیاء حاصل کرسکیں گے، ریلیف پیکیج کے تحت 5بنیادی اشیاء پر سبسڈی دی جائے گی، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وئیر ہاؤسنگ کو صنعت کا درجہ دینے کی منظوری دے دی ۔