ایک نیوز:حماد اظہر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی صدارت سے استعفے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے اپنے استعفے کا اعلان کرتے ہوئے کہا بد قسمتی سے میری بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں ہے، میں نے پریس کانفرنس نہیں کی اور نا ہی کوئی ڈیل کی لہذا میری نقل و حرکت پر بہت سختی ہے اور میں اڈیالہ نہیں جا سکتا،پنجاب کی تنظیم میں بہت سارے ایسے فیصلے ہوئے جن پر نا تو میری رائے اور رضامندی شامل نہیں تھی ، ان میں اکثر فیصلے ایسے بھی تھے جن پر میرٹ کی بجائے لابنگ اور بانی پی ٹی آئی تک محدود رسائی اور یک طرفہ معلومات پہنچائی گئیں ۔
کئی دن سے پی ٹی آئی لاہور کے صدر چودھری اصغر کے خلاف سازش ہو رہی تھی اور آج انہیں ہٹوا دیا گیا ،کچھ ریجنز میں ہمارے رہنما بہت پریشان ہیں لیکن خان صاحب کو اطلاع تک نہیں،اکثر فیصلے میرٹ کے بجائے لابنگ کا نتیجہ تھے ایسی صورتحال میں مفاد پرست فائدہ اٹھاتے ہیں، میں آج سے صدارت کا چارج چھوڑ رہا ہوں پی ٹی آئی کا کارکن رہوں گا ۔
خیال رہے حماد اظہر حال ہی میں منظر عام پر آئے تھے اور خیبر پختون خوا ہ میں جلسے سے بھی خطاب کیا تھا ۔